کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک قوم اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔