اسلام آباد (عاصم جاوید) انسداد دہشت گردی عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں 26نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے موقع پر چار رینجر اہلکاروں کو کچلنے کے مقدمہ کے مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار دیدیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم کیخلاف باقاعدہ ٹرائل کیلئے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران کیس کے مرکزی ملزم ہاشم عباسی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست ہے۔