• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی 24 جون سے پہلے قومی بجٹ پاس کر لے گی اور اسی دن ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔ اعلیٰ پارلیمانی ذرائع نے پیر کی شام یہاں ʼدی نیوز/جنگʼ کو بتایا کہ پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا (سینیٹ) رواں ہفتے کے وسط میں بجٹ تجاویز کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گا اور اسی دن انہیں قومی اسمبلی کو بھیج دے گا۔ قومی اسمبلی کا موجودہ (28 واں) اجلاس 10 جون کو شروع ہوا تھا، اور اسے حالیہ برسوں میں قومی اسمبلی کا مختصر ترین بجٹ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید