اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کی جتنی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ہے اس سے کہیں زیادہ ایم کیو ایم ذمہ دار ہے،سوال یہ ہے کہ 1988 سے لے کر آج تک سندھ اور وفاق میں اقتدار کے ایوانوں کے مستقل مکین کون رہے؟ خالد مقبول صدیقی کا یہ دعویٰ کہ "جو کچھ کراچیمیں اچھا تھا وہ صرف ایم کیو ایم کی وجہ سے ہے" کراچی کے عوام کی اجتماعی یادداشت کی توہین ہے۔