کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) غلزئی روڈ پر زخمی ہونے وا لا زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ٹریفک اہلکار کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق غلزئی روڈ پر جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے جس میں ایک زخمی عبدالخالق ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوا جاں بحق ہوگیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ ملزم ٹریفک اہلکار رحیم خان کو پولیس نے گرفتار کر کے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔