کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے جو حرمت،عظمت اور برکت والا مہینہ ہے،یکم محرم سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا دن بھی ہے۔آپؓ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف،شفاف حکمرانی، قانون کی بالادستی،عوامی خدمت اور فلاحی ریاست کا ایسا عملی نمونہ پیش کیا جس کی مثال تاریخ عالم میں کم ہی ملتی ہے،مرکزی صدرصاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار دونوں محبت،احترام اور عقیدت کے اعلی ترین مقام پر فائز ہیں۔