• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف ملتان‘ خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کاروائیاں، 25کلو غیر معیاری اجزاء تلف، خلاف ورزیوں پر فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سمیجہ آباد 40 فٹی، پل شوالا ڈوگر مارکیٹ، قاسم بیلہ، لوہاراں والی چکی سورج کند روڈ مال آف ملتان پیراں غائب روڈ سمیت متعدد مقامات پر بیکریز، ہوٹلز،کریانہ سمیت 10 فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔یہ جرمانے خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اور ممنوعہ اجزاء کا استعمال، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، برف کے بلاکس میں حشرات پائے جانے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے مصالحہ جات اور ایکسپائری اشیاء برآمد ہونے پر کیے گئے۔ اسی طرح خانیوال میں اڈہ پل 25 کبیروالا میں سویٹس اینڈ بیکرز کو گندا پانی جمع ہونے، آئلنگ کیلئے نان فوڈ گریڈ برش کا استعمال کرنے پر 20 ہزار، سر سید روڈ کالج چوک پر بریانی پوائنٹ کو کچن ایریا میں باسی سبزیوں، فریزر میں غیر معیاری گوشت کی موجودگی پر 15 ہزار روپے، باقر پور نواں شہر کبیروالا میں ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 10 ہزار، چوکی نرول موضع کسی جھنڈی ملتان روڈ پر کریانہ سٹور کو ایکسپائری چائے کی پتی، بسکٹ کی موجودگی پر 15ہزار اور اڈہ کوارٹر بوریوالا میں 2 ہوٹلوں کو صفائی کے ناقص انتظامات، کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر مجموعی طور پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید