کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نےوفاقی بجٹ 27-2026کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسےمعاشی ترقی کیلئے سوچے سمجھے اقدامات پر مبنی قرار دیا ہے۔ پی بی اے کے چیئرمین ظفر مسعود نےکہاکہ یہ ایسا بجٹ ہے جس پر بینکاری صنعت اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہے۔ ہمارا عزم واضح ہے کہ 2028تک ایس ایم ای فنانسنگ کو موجودہ 882ارب روپے سے بڑھا کر 1.5 ٹریلین روپے جبکہ زرعی قرضوں کی سالانہ فراہمی کو 2028تک 3.5ٹریلین روپے سےزیادہ تک پہنچائیں گے۔