اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیرتخفیف غربت وسماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے165 ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کو جدید خطوط پر استوارکرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ،مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے اور مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے قابل بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خواتین قومی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔