کراچی(اسٹاف رپورٹر) بہادر یار جنگ اکادمی کراچی نے آئندہ 3 سال کے لیئے پروفیسر ڈاکٹر سید وسیم الدین (صدر)، سید صبیح الدین حسینی ( نائب صدر)، محمد اقبال احمد فاروقی (معتمد اعزازی)، حمید الدین خاں بوزئی (میر مجلس)، شکیل احمد ( نائب معتمد)، معظم خان (خازن)، مجلس انتظامیہ کے لئے یمین احمد فاروقی ، سرفراز عالم، میر حسین علی امام اور عبد الباسط منتخب ہوئے۔ پروفیسر سحر انصاری، پروفیسر خواجہ قطب الدین ، ڈاکٹر احمد قادری اور ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اکادمی کے عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کے ان کی نگرانی میں بہادر یار جنگ اکادمی کراچی ترقی کے منازل طئے کریگی۔