کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے مسافر خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق رکشہ الٹنے کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے آٹھ گرلز کالج کے قریب پیش آیا۔