• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی : دو قبائل کی مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) چھتر میں دو متحارب قبائل کی ایک دوسرے کے خلاف مورچے قائم کرکے شدید فائرنگ سے پور علاقہ گونج اٹھا۔بیشتر آبادی اپنے گھروں تک محصور فائرنگ سے آمدورفت کے راستے بھی بند ۔جاری تکرار سے ابتک متعدد افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تحصیل چھتر فلیجی پولیس تھانے کی حدود میں دو قبائل کے درمیان جاری تنازعمذید شدت اختیار کر گیا دونوںقبائل گزشتہ دو روز سے ایک دوسرے کے خلاف مورچے قائم کرکے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہے ہیں جس سے پورے علاقے کے عوام میں زبردست خوف و ہراس پایا جارہا ہے جبکہ جاری تکرار کے سبب اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جاری فائرنگ سے زمینی راستے بند جبکہ عام آدمی اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ۔علاقائی سیاسی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ فلیجی میں جاری دو قبائل کے درمیاں فائرنگ کا نوٹس لیکر کاروائی کی جائے تاکہ عام افراد کی آمدورفت بحال ہو سکے اور علاقے میں حکومت کی رٹ بحال کی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید