• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہوں، ہم آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے، وزیر دفاع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے ضمیر کا بوجھ ہکا کرنا چاہتاہوں، ہم آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے،سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر جنرل فیض کے بھیجے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرتے تھے، میں اعتراف کرتا ہوں کہ اسد قیصر کے گھر ہم آئی ایس آئی کے افسران کی موجودگی میں قوانین کی نوک پلک درست کرتے تھے، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جہاں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

اہم خبریں سے مزید