• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ؛ وزیراعظم آفس تزئین و آرائش کیلئے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے ، منسٹرانکلیواسلام آباد میں12اپارٹمنٹس کی تعمیر کےلیے5کروڑ30لاکھ روپےمختص کئے گئے جبکہپی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش اوراضافی سہولیات کی فراہمی کےلیے آئندہ مالی سال 8کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔بجٹ دستاویز کے مطا بق منصوبے پر30جون2026 تک 18کروڑ 97 لاکھ روپے اخراجات کاتخمینہ ہے۔ اس منصوبےکی مجموعی لاگت کا تخمینہ34 کروڑ31 لاکھ روپے ہے۔

اہم خبریں سے مزید