اسلام آباد ( فاروق اقدس/خصوصی رپورٹ) امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف اس اعلان سے اپنی عوام کے گلے شکوے بھُلا کرکروڑوں عوام کا دل جیت سکتے ہیں ،امریکہ اور ایران کے درمیان جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی تاریخی معاہدے پر دستخط کیے جانے کی تقریب کے روز ہی پاکستان میں پیٹرولیم کی مصنوعات میں کمی کا اعلان متوقع ہی نہیں بلکہ یقینی ہے کیونکہ اس خوشی کہ موقع پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے انہیں مزید دکھی تو نہیں کیا جاسکتا ۔