• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات، گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا

اسلام آباد ( فاروق اقدس )ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران ٹرمپ کی جانب سے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر بھارتی میڈیا میں بھی موضوع بحث بن گئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان 16ماہ بعد ہونے والی ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ کی بے نیازی کی حد تک بے رخی کے باعث بھارتی میڈیا میں بھی موضوع بحث بن گئی تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات فرانس میں جی سیون ممالک کی سربراہی اجلاس کے دوران ھوئ لیکن 489 دنوں کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وہ گرم جوشی نظر نہیں آئی جو پہلے ہوا کرتی تھی بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے میٹنگ ہال میں داخل ہونے کے بعد ھاتھ ملایا اور مختصر بات چیت کی لیکن ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا پھر جب تمام لیڈر گروپ فوٹو کے لیے میٹنگ ہال سے نکلے تو وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک فاصلہ نظر آنے لگا تصویر میں ایک طرف ٹرمپ اور دوسری طرف پی ایم وزیراعظم مودی درمیان میں فرانسیسی صدر کھڑے دکھائی دے رہے تھے اور اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھاتی وزیراعظم سے بے نیازی اور بے رخی کے مناظر صاف نظر آرہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید