کراچی (رفیق مانگٹ) امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی پیشی،اسرائیلی وزیر کو ویزا نہ مل سکا،واشنگٹن کی ہچکچاہٹ یا سفارتی پیغام؟ بن گوئیر کا امریکی سفر رک گیا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سخت گیر وزیرِ قومی سلامتی اتمار بن گوئیر کا امریکا کا مجوزہ خاندانی دورہ اُس وقت منسوخ ہو گیا جب امریکی ویزا کے حصول کے لیے غیر معمولی شرائط سامنے آئیں، جنہیں سفارتی حلقوں میں واشنگٹن کی ہچکچاہٹ اور دونوں اتحادیوں کے درمیان بڑھتے نظریاتی اختلافات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق، امریکی سفارت خانے نے بن گوئر کو ہدایت دی کہ وہ ویزا کے اجرا کے لیے ذاتی طور پر پیش ہوں اور بایومیٹرک فنگر پرنٹس فراہم کریں۔ یہ شرط عام طور پر اسرائیلی شہریوں یا اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر لاگو نہیں ہوتی، اس لیے اسے ایک غیر معمولی اور سخت تقاضا قرار دیا جا رہا ہے۔