اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیوز رپورٹر) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت رہے ، آپ بھی بھگتیں گے، برداشت نہیں کر سکیں گے سعد رفیق کہتے تھے ہم بھگت رہے ہیں ۔تم بھگتو گے، کاش سعد رفیق کی بات ہمیں سمجھ آجاتی ۔عاطف خان نے کہا کہ کہتے تھے اکانومی بہتر ہورہی ہے اور صوبوں سے پیسے بھی کاٹتے ہیں، یہ عوام کا بجٹ نہیں۔ جنید اکبر نے مزید کہا اسٹیبلشمنٹ کی مسلط کردہ حکومت کو چار سال ہوگئے ہیں،یہاں ہر شخص اٹھتا ہے اور اداروں کے سربراہان کی تعریفیں کرتا ہے۔