اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول بھٹو نے آج بھی قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث میں اپنی تقریرملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ اختلافات پر پی پی قیادت کا اظہار تشویش، حکومت سے وضاحت طلب کریگی۔ جیونیوز کے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے بجٹ سے متعلق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔