اسلام آباد ( ناصر چشتی ، خصوصی نمائندہ) سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا ہے،ہم بجٹ کا 50 فیصد اللہ اور رسول سے جنگ پر خرچ کر رہے ہیں، گزشتہ روز سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے سود سے متعلق قرآن کی آیات بھی پڑھیں۔انھوں نے ایوان میں وفاقی وزراء کی عدم موجودگی پر شدید تنقید بھی کی ۔ انہوں نے کہا پیٹرول اسمگل کرکے لانا بہت مشکل کام ہے، کون اتنا مشکل کام کرنا چاہےگا، اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کیا جاتا ہے،جو ایران کے بارڈر سے پیٹرول لاتے ہیں وہ کن مشکلات سےگزرتے ہیں، انہوں نے زور دیاکہ حکومت ایران سے پیٹرول لانےکو لیگل کرلے۔