اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کےبعد اپریل2026تک کے الیکٹرک پروفاقی حکومت کےمجموعی واجبات 363 ارب روپے ہوگئے ۔پاور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں جون 2025کے مقابلے کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کےمجموعی واجبات 145ارب روپے بڑھ گئے۔