• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی

اسلام آباد (مہتاب حیدر)آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے منصوبے کا جائزہ، 143 ارب روپے کے ریونیو نقصان کا تخمینہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سینیٹ کے پینل کو آگاہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو بجٹ میں اسٹیشنری پر جنرل سیلز ٹیکس کم کرنے کی اجازت نہیں دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات نے ٹیرف کو معقول بنانے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں اندازاً 143 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہو گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں منگل کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں فنانس بل 27-2026 کی مختلف شقوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ان یونٹس کو بلیک لسٹ کرنے سے منع کر دیا جو اپنے کاروباری احاطے میں الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم لگانے میں ناکام رہیں گے۔ البتہ قومی اسمبلی کے پینل نے ایف بی آر کو یہ اختیار برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے کہ وہ ایسے یونٹس کی رجسٹریشن معطل کر سکے۔
اہم خبریں سے مزید