اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف بینچ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔پی ٹی سی ایل پنشنرز کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کیس سننے کیلئے بڑا بینچ تشکیل دینا ضروری نہیں ہے۔ ملازمین کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس معاملے میں فیصلہ دیا تھا ،آئینی عدالت کا موجودہ 2 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے کہ بے فکر رہیں، ہمارا یہ 2 رکنی بینچ ہی کافی ہے، عدالت، اس حوالے سے عدالت کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران پی ٹی سی ایل ملازمین کی جانب سے سابق جج شوکت عزیز صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔