کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر دفاع ہیگسیتھ اور سی آئی اے ڈائریکٹر نے معاہدے کے بعض حصوں پر تحفظات ظاہر کر دیے۔ امریکی انٹیلی جنس میں ایران معاہدے پر شکوک، سی آئی اے ڈائریکٹر کی ٹرمپ انتظامیہ کو اعلیٰ سطح بریفنگ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے اعلان کردہ معاہدے پر ان کی اپنی انتظامیہ کے اندر ہی شکوک و شبہات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اس معاہدے کے بعض حصوں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں اور ایران کی جانب سے وعدوں کی ممکنہ خلاف ورزی پر سوال اٹھائے ہیں۔