• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی کچھ حدود وقیود ، یہاں کوئی بادشاہت رائج نہیں، جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت کے جج،جسٹس عامر فاروق نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ قانون کی کچھ حدود وقیود ہوتی ہیں، یہاں پر کوئی بادشاہت رائج نہیں ، دوران سماعت سی ڈی اے کے لاء افسر قاسم چوہان نے موقف اختیار کیا کہ ایک ارب روپے مالیت کا یہ پلاٹ 2010 میں الاٹ ہونے کے محض تین ماہ بعد منسوخ کر دیا گیا تھا اور اس کے بدلہ ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیاہے، جبکہ الاٹمنٹ میں جس نے جو کرنا تھا وہ کر چکا ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان بریچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منگل کے روز آرچرڈ اسکیم میں واقع 12 کنال کے ایک پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق ایک تنازعہ کی سماعت کی جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران صرف سپریم کورٹ کے مرکزی فیصلے کی غلطی کی نشاندہی کی جاسکتی ہے غلطی کی نشاندھی کریں ، اب پورا کیس دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا ، اگر کسی نے بدعنوانی کی ہے تو اسے پکڑیں، کیا آپ نے کسی کا سر قلم کر دیا تھا؟ آپ کا گھر ہم نے تو ٹھیک نہیں کرناہے ،دوران سماعت جواب گزار ،گلزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل ایک اوورسیز پاکستانی ہے، جس پر فاضل جج نے انہیں یاد دلایا کہ آپ نے بھی پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ ہونے کے بعد ہی خریدا تھا۔
اہم خبریں سے مزید