• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسران کی عبوری سنیارٹی فہرست جاری

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19کے افسران کی عبوری سنیارٹی فہرست جاری کر دی ، فہرست میں مجموعی طور پر 260 افسران شامل ۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی کو سنیارٹی کے تعین پر اعتراض ہو تو وہ 15 روز کے اندر دستاویزی شواہد کے ساتھ جمع کرائے، بصورت دیگر فہرست کو حتمی تصور کیا جائے گا، عبوری فہرست کے مطابق سینئر موسٹ افسر 19ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے ایم اظہر رؤف ہیں جن کا سنیارٹی نمبر ایک مقرر کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید