• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے گیس سپلائی برقرار رکھنے کی منظوری

اسلام آباد (مہتاب حیدر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مقامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فرٹیلائزر (کھاد) پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیر برائے خزانہ اور ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ای سی سی نے وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جمع کرائی گئی اس سمری کی منظوری دے دی، جس میں ’’نادرا-ٹی ڈی پی-ای آر پی/کے پی-سی سی ایس ڈی پی‘‘ منصوبے کے لئے 2192.8 ملین (تقریباً 2 ارب 19 کروڑ) روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ رقم عالمی بینک (ورلڈ بینک) کے مالی تعاون سے چلنے والے ’’خیبر پختونخوا سٹیزن سینٹرڈ سروس ڈیلیوری پروجیکٹ‘‘ کے تحت منصوبے کے آپریشنز کو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ کمیٹی نے اسی وزارت کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک اور سمری کی بھی منظوری دی، جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل امگریشن اینڈ پاسپورٹس کے حق میں 5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) فراہم کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید