• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے کے بعد اسرائیل سے امریکی جنگی طیاروں کی واپسی کا امکان

دبئی (سبط عارف)ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بعد اسرائیل سے امریکی جنگی طیاروں کی واپسی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تقریباً 20 امریکی فوجی طیاروں کو تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ بن گوریون ایئرپورٹ پر 75 امریکی فوجی طیاروں کی موجودگی کے باعث پارکنگ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے عام مسافر پروازوں، غیر ملکی سفر اور سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ مختلف ایئرلائنز نے لاکھوں ٹکٹوں کی منسوخی کی شکایات بھی کی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید