• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمن گوٹھ سے ڈیری اینڈ کیٹل فارم کا مالک اغوا، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ سے ڈیری اینڈ کیٹل فارم کے مالک کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ، پولیس نے مغوی کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے بتایا میمن گوٹھ پولیس نے علاقے میں قائم ڈیری اینڈ کیٹل فارم کے مالک کے اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی محمد رضی کی مدعیت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 15 جون کو تقریباً صبح 11 بجے میرا بھائی 38 سالہ محمد زکی ولد اسلام الدین اپنی کار میں اپنے باڑے اسلام اینڈ سنز ڈیری اینڈ کیٹل فارم جو کہ میمن گوٹھ کیٹل سوسائٹی میں قائم ہے اپنے گھر جانے کے لئے نکلا تھا لیکن گھر نہیں پہنچا جس پر ہم نے بھائی سے اس کے موبائل فون نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو نمبر مسلسل بند جا رہے تھے ہم نے بھائی کی گاڑی میں لگے ٹریکر کمپنی سے اس کی لوکیشنز معلوم کی تو مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر آئی جس کے بعد گاڑی کی آخری لوکیشن رحیم یار خان کچے کی آرہی تھی جس کے بعد ٹریکر بند ہوگیا ۔پولیس نے بتایا کہ پولیس مختلف مقامات کی سی سی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے جس کی روشنی میں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید