• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں دانش سکولز اتھارٹی کے رکن نامزد

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کودانش سکولز اتھارٹی کا ممبر نامزد کردیا گیا۔ اس ضمن میں وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔رانا مشہود کودانش سکولز اتھارٹی میں بطورکوآپٹڈ ممبر شامل کیا گیا ، اپنی نامزدگی پر رانا مشہود احمد خاں نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا اعتماد میرے لیے اعزاز اور ذمہ داری ہے۔
اہم خبریں سے مزید