کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ریجنل اجلاس میں محرم الحرام کے دوران طے شدہ سرگرمیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے جامعات میں پیغامِ حسینی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے واضح کیا کہ یومِ حسینؑ اور سبیلوں کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا، ریجنل صدر سید عون رضوی نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں تک مکتبِ حسینیؑ کا پیغامِ پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔