• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، سیف الدین، ایف بی ایریا میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نےفیڈرل بی ایریا بلاک 20انچولی میں جاری ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،مسجد خیر العمل اور المحسن امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں، بعدازاں سیف الدین ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی بلا تفریق کراچی کے تمام شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے محدود وسائل میں بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ٹاؤنز کو ان کا اپنے بجٹ سے تھوڑا سا حصہ بھی فراہم کردے تو تمام شہری مسائل حل ہو سکتے ہیں اور کراچی ترقی و خوشحالی کی نئی مثال بن سکتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید