کراچی (نیوز ڈیسک) ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور سی آئی اے چیف جان ریٹکلف نشانے پر،متعدد اعلیٰ حکام معاہدے کے مخالف قرار دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پانے والے ممکنہ معاہدے کی مخالفت کرنے والے اپنی انتظامیہ کے بعض اعلیٰ حکام کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس اور امریکی سکیورٹی اداروں میں کئی سینئر عہدیدار اس مجوزہ معاہدے کے خلاف مؤقف رکھتے ہیں۔