• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے صحت کیلئے فنڈز مختص کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیدیا

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27کے بجٹ میں صحت کے لیے 17.4ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور نمائندہ تنظیموں نے بجٹ میں صحت کیلئے فنڈز مختص کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی آبادی، بیماریوں کے بوجھ اور سرکاری اسپتالوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر صحت کے شعبے کو مزید وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر مرزا علی اظہر نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے 17.4 ارب روپے مختص کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اہم خبریں سے مزید