لاہور (آصف محمود بٹ) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ 2017ء سے اب تک پروازوں، ایندھن، مرمت اور عملے کا مکمل ریکارڈ 10 روز میں طلب کرلیا جبکہ کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی اور قانونی استثنیٰ کی بنیاد پر معلومات روکنے کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مطلوبہ معلومات نہ تو دفاعی نوعیت کی ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق کسی ایسی حساس معلومات سے ہے۔