اسلام آباد ( زبیر قصوری)پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کے تحت پانچ اہم ٹرینوں کے آپریشنل حقوق نجی کمپنیوں کے حوالے کر دیے ہیں۔ 16جون کو ہونے والی اوپن بولی کے نتائج کے مطابق تمام کامیاب بولیاں ریلوے کے مقررہ بینچ مارک سے زیادہ رہیں، جس سے قومی ادارے کو اضافی مالی فائدہ حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔