• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمر فاروقؓ کا دور خلافت تاریخ کا سنہری باب ہے،مفتی محمد عثمان پسروری

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مدرسہ جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق اعظمؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا سنہرا باب ہے، آپؓ کا نظام عدل پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ القرآن ممتاز آباد ملتان میں بزم غوثیہ کے زیر اہتمام یوم سیدنا عمر فاروق اعظمؓ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر صاحبزادہ محمد فاروق پسروری، مفتی محمد عمران یاسین قادری، قاری محمد عارف سعیدی، قاری خدا بخش فیضی، علامہ عطاء اللہ فریدی اور علامہ دانیال احمد رضوی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید