ملتان(سٹاف رپورٹر) مقامی شہری، تاجر اور کاروباری تنظیموں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) (ترمیمی) بل 2026ء میں شامل بعض شقوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی املاک کے مالکان، دکانداروں، کرایہ داروں، زمینداروں اور اداروں پر 5 کروڑ روپے تک جرمانے کی تجویز نہایت سخت اور غیر معمولی اقدام ہے جس پر وسیع مشاورت کی ضرورت ہے،مختلف تجارتی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کی ترقی ملکی ضرورت ضرور ہے، تاہم اس مقصد کے لیے شہریوں کے بنیادی املاک کے حقوق اور آئینی تحفظات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجوزہ شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔