ملتان (سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل، شفاف سیاست اور بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جنوبی پنجاب کے تمام حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور آئندہ پانچ سال کے اہداف کے مطابق عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر، سیکرٹری جنرل ثناء اللہ سُہرانی‘ نائب امیر صہیب عمار صدیقی، سیکرٹری سیاسی کمیٹی حافظ محمد اسلم اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی‘ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مری ایکسپریس وے پر پیش آنیوالے المناک حادثے میں اپنے پانچ معصوم بچوں‘ اہلیہ‘ والدہ اور دیگر اہلخانہ سمیت خاندان کے 10افراد سے محروم ہونیوالے ملتان کے علاقے سوتری وٹ کے رہائشی کاشف رضا کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔