• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار تنظیموں کے زیر اہتمام یوم سیدنا عمر فاروقؓ کے سلسلے میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر بشریٰ نقوی نے کہا ہے کہ سیدنا عمر فاروقؓ  نے عدل کی جو شمعیں روشن کی ہیں، وہ پوری دنیا کیلئے مثال ہیں، وہ بار ہال میں مختلف تنظیموں کی طرف سے یوم سیدنا عمر فاروقؓ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کر رہی تھیں‘ پیپلز پارٹی کے رہنما حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ معاشرے میں عدل و انصاف اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے سیدنا عمر فاروقؓ کا کردار مثالی ہے، الائیڈ گروپ آف لائرز کے صدر وسیم ممتاز ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا کی طرح یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کرے۔
ملتان سے مزید