• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسوہ ٔحسینیؓ پر عمل سے ہماری دنیا و آخرت سنور سکتی ہے ،علامہ سید حامد سعید کاظمی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و سربراہ نظام مصطفیٰ پارٹی صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسوہ حسینیؓ ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں، محرم الحرام ہمیں اخوت اور اتحاد امت کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام بارہویں سالانہ ’’سلام یا حسینؓ سیمینار‘‘ سے خطاب میں کیا جس کی صدارت ڈائریکٹر حج وازرت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان ریحان عباس کھوکھر نے کی، اس موقع پر ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی قریشی نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے، سیمینار سے میاں محمد ماجد، ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر نثار الرحمان اور نعیم اقبال سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید