• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو،فیلڈ دفاتر کوگرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات بارے الرٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے آگاہی کے لئے ”ہیٹ ویو الرٹ“ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں پرنٹ کروا کر اپنے متعلقہ دفاتر، سب ڈویژنز، ڈویژنز، گرڈ اسٹیشنز، کسٹمر سروس مراکز اور دیگر نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے۔ہیٹ ویو الرٹ کا مقصد میپکو ملازمین، فیلڈ سٹاف اور عام صارفین کو گرمی کی شدت سے پیدا ہونے والے خطرات، احتیاطی تدابیر اور ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔ الرٹ میں گرمی سے متعلق بیماریوں کی علامات، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ، پانی کے زیادہ استعمال، دھوپ سے تحفظ اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے جیسے اہم نکات شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید