• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 1533مجالس اور 484جلوسوں کیلئے سکیورٹی ریڈ الرٹ

ملتان( سٹاف رپورٹر)محرم الحرام 2026 کے حوالے سے ضلع ملتان میں 1533مجالس اور 484 جلوسوں کیلئے سکیورٹی ریڈ الرٹ پولیس افسران و جوان 4293اور 2215والنٹیئرز سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کے کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات تیار کرلئے گئےہیں‘ سیف سٹی ملتان کنٹرول روم 24گھنٹے سکیورٹی مانیٹرنگ کرے گا۔ مجالس جلوسوں کی ڈرون، سی سی ٹی وی‘ ہینڈی کیم اور سرویلنس وینز کے ذریعے مجالس و جلوسوں کی نگرانی ہو گی۔ خفیہ نگرانی کیلئے سفید لباس میں پولیس اہلکار روٹس پر تعینات ہوں گے۔ جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔ میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے جامع چیکنگ کی جائے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ والنٹیئرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل۔ جلوسوں کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کا ڈائیورشن پلان مکمل۔ مارکیٹوں، پرہجوم پلازوں، اہم چوراہوں، تفریحی پارکوں اور قبرستانوں کی سکیورٹی بھی سخت ہو گی ۔23حساس مقامات(ٹربل سپاٹ) کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ شعلہ بیان علماء کے ضلع میں داخلے اور کی تقاریر پر پابندی ہو گی۔ ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ڈبل سواری اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فورتھ شیڈول اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔
ملتان سے مزید