ملتان (سٹافرپورٹر)پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،تفصیلات کے مطابق پولیس کو شعیب نے اطلاع دی کہ اشعر نے اس سے کاروبار کی مد میں رقم لی اور بدلے میں ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔