ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد جواد ظفر نےشادن لوند کے محمد عظیم کو شک کی بنا پر بری کردیا ہے، سیشن عدالت نےاسےقتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرم کے وکیل خواجہ محمد رافع شبیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور ایف آئی ار کی کہانی میں تضاد ہے یہ بلائنڈ مرڈر ہے موقع کا کوئی گواہ نہیں ہے ۔فاضل عدالت نے خواجہ محمد رافع شبیر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو شک کا فائدہ دیا اور اسے بری کر دیا۔