ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں چیئرمین اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کی تصنیف کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات‘ اساتذہ، طلبہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی‘ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہے جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنی تصنیف کے پس منظر اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب معاشرے کے عام، محنت کش اور محروم طبقات کی زندگی، جدوجہد، امیدوں اور مسائل کی عکاسی کرتی ہے۔