• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ ہاکی: پاکستان کو اور شکست، بیلجیم نے چھکے چھڑا دیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں بیلجیم نے پاکستان کو ایک اور میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد6-0سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم پورے میچ میں پریشان دکھائی دی، میچ پر میزبان ٹیم نے اپنی گرفت مضبوط رکھی، جس کی وجہ سے قومی کھلاڑی بہتر موو بھی بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ٹام بین نے تین گول اسکور کئے ، نکولس ڈی کار پیل، وکٹور فوبرٹ نے بھی ایک، ایک فیلڈ گول اسکور کئے۔ ہیوگو لابوشر نے پنالٹی کار نر پر ایک گول بنایا ۔ علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے انگلینڈ میں کھیلے جانے میچوں کے لئے قومی کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا ہے۔ ان کی جگہ ابو بکر کو کپتانی ملنے کا امکان ہے۔ پروہاکی لیگ میں لندن میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کا سامنا کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید