کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی والی بال ٹیم نے اسلام آباد میں آئندہ ماہ کھیلی جانیوالی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی گارنٹی مانگ لی۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب کے مطابق بھارتی والی بال فیڈریشن نے رابطہ کرکے حکومتی سیکورٹی کلیئرنس دینے کی درخواست کی ہے تاکہ بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے لئےویزوں کے حصول کے لئے بھارتی حکومت سے منظوری لے سکیں۔