• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میچ میں رونالڈو کی ناکامی سے پرستار اور ماہرین مایوس

کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں کانگو کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو کی بری کارکردگی نے دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں پرستاروں اور فٹبال ماہرین کو شدید مایوس کردیا۔ جبکہ لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کے بعد رونالڈو پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ پرتگالی اسٹار مسلسل ہانپتے رہے جبکہ فیلڈ میں اپنی جگہ بنانے میں بری طرح ناکام رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرتگال کا پورا کھیل رونالڈو کے گرد گھوم رہا تھا، جس کا حریف ڈیفنڈرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور انہیں ہاف بکس کے اندر جکڑے رکھا۔ اسپورٹس پنڈت پوچھ رہے کہ کیا پرتگال کو اب رونالڈو کے سحر سے نکل کر نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کرنا چاہیے یا نہیں۔

اسپورٹس سے مزید