لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ راوی روڈ میں صابر سے 5لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون,باٹاپور میں یاسین سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں امجد سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں سجاد سے1لاکھ روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں اشفاق سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مصطفی آباد اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ لاری اڈا اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔